Quotes from Travelogues and Novels
Happiness
The search for happiness is actually happiness And this search continues till the last breath This is happiness Excerpt from "Shimshal Baymisal" ------------------------------------------------------------ |
خوشی کیا ہے
- خوشی کی تلاش ہی دراصل خوشی ہے - اور یہ تلاش سانس کے آخری تار تک جاری رہتی ہے - بس یہی خوشی ہے شمشال بے مثال سے اقتباس ------------------------------------------------------------ منظر منظر دو قسم کے ہوتے ہیں- ایک وہ جن کے اندر جاتے ہی آپ فوراً اپنے ساتھیوں سے رجوع کرتے ہیں، اُن کے ساتھ اُس منظر کی سحر آفرینی بانٹتے ہیں- اُنہیں شریک کر لیتے ہیں اور خوب غُل مچاتے ہیں کہ کیا شاندار جگہ ہے- اور دوسری قسم سکوت اور خاموشی والی ہوتی ہے- ایسے منظر میں پہنچ کر انسان کمینہ اور خود غرض ہو جاتا ہے اور وہ ہرگز اُس منظر میں کسی کو بھی شریک نہیں کرنا چاہتا-- بلکہ ساتھیوں کو ناپسندیدگی سے دیکھتا ہے کہ یہ یہاں کیوں آگئے- انہیں خواہ مخواہ ساتھ لے آیا یاک سرائے سے اقتباس ------------------------------------------------------------ - یادوں میں ہمیشہ تازگی کی مہک نہیں آ سکتی - نرم و نازک یادوں کے رنگ پھیکے پڑ جاتے ہیں - وہ خزاں رسیدہ پتوں کی مانند بکھر جاتی ہیں - چمبیلی کے شگوفوں کی طرح بلا آخر کملا جاتی ہیں ------------------------------------------------------------ فنون لطیفہ سے وابستگی کسی بھی قوم کی حس جمال کا پیمانہ ہوتی ہے۔ نیو یارک کے سو رنگ ------------------------------------------------------------ انسان کی عمر بیت جاتی ہے اور وہ کسی بھی نتیجے پر پنہچ نہیں پاتا اگر پنھچتا ہے تو اس ایک نتیجے پر پنھچتا ہے جو معاشرے اور عقیدے نے متعین کر رکھا ہوتا ہے اس پر نہیں پنھچتا جس پر اسے پنھچنا چاہیے ہوتا ہے خس و خاشاک زمانے ------------------------------------------------------------ |